پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیب راولپنڈی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی گاڑی اور ذاتی سیکیورٹی کو احاطہ جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت مل گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں 7 مقدمات کی سماعت
انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 7 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج راجہ جواد عباس سماعت کریں گے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے عمران خان کی 23 مئی تک عبوری ضمانت منظورکی تھی۔
عمران خان کی پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔
پولیس، رینجرزاور ایف سی کی بھاری نفری سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس کومکمل طورپر سیل کردیا گیا ہے جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔