پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے پہلے روز مثبت آغاز ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
منگل کے روز سال نو کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز ہوا اور مارکیٹ میں مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 37ہزار 569 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ کے مثبت آغاز پر سرمایہ کاری میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کار نئے سال کے مثبت آغاز پر سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے لگے۔
گزشتہ سال کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 37 ہزار 66 پر بند ہوا تھا۔