وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کا آئندہ ماہ پاکستان واپس آنے کا امکان ہے، قائد ن لیگ کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم نے گو ہیڈ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ دبئی جائیں گے، دونوں رہنماؤں کا سعودی عرب جانے کا بھی امکان ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ نواز شریف حج کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔