سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 خطرناک دہشتگرد گرفتار کرلیے جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور، گوجرانوالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظمیوں القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے پنجاب میں 139 کومبنگ آپریشن کیے گئے جن میں 8523 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جب کہ 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔