امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور متھرا لوکل گورنمنٹ انتخابات کی سیکورٹی کے لیے پشاور کے مضافات میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ضلعی انتظامیہ پشاور نے 14 روز کے لیے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ گھُمانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس کے علاوہ کالے شیشوں والی گاڑی کے استعمال، ڈبل سواری اور جعلی نمبر پلیٹ موٹر سائیکل کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کو بھی اپنے کیمپوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ 6 اگست کو پشاور کے علاقے متھرا میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔