برطانیہ میں سانس کی بایوپسی کی طبی آزمائشیں (کلینکل ٹرائلز) شروع ہوگئے ہیں جس سے کینسر کی شناخت میں مدد ملے گی۔ دو سال تک ایک خاص آلے کو انسانوں پر آزمایا جائے گا تاکہ سانس میں چھپے سرطان کے مرکبات کا اندازہ لگا کر اس کی افادیت کا جائزہ لیا جاسکے۔
کیمبرج میں واقع کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور اول اسٹون میڈیکل مشترکہ طور پر آلے کی آزمائش کریں گی۔ دونوں مل کر بریتھ بایوپسی ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔