لاہور سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کولانے کی بات کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے بیان میں کہا کہ جڑانوالہ واقع بہت تکلیف دہ تھا، مسیحوں کی عبادت گاہوں پرحملےناقابل قبول ہیں۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کےخلاف سازش کی بنیاد 2014 میں ڈالی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو قوم میں نفرتیں پیدا کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا، 9 مئی واقعہ منصوبہ بندی کےتحت ہوا، یہ فوج میں تقسیم چاہتے تھے، انہوں نے وہ کام کیا جو بھارت کی فوج کرنا چاہتی تھی۔
سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ جولوگ پی ٹی آئی کی بات کریں گے میں ان کاراستہ روکوں گا، پی ٹی آئی کولانےکی بات کرنےوالوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکوبہت براکہاگیامگرانہوں نےبہت محنت کی، آرمی چیف کی کرسی پروہ بیٹھےہیں جوسب سےزیادہ اہل ہیں۔
الیکشن کے حوالے سے سردار ایاز صادق نے کہا کہ 4ماہ حلقہ بندیاں ہوں گی اس کے بعد الیکشن ہوں گے، اور نواز شریف جلد وطن واپس آ کرپارٹی کی قیادت کریں گے۔