سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ تبدیل کردی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کل سے شروع ہونے والے ہفتے میں عام مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔
جمعے کو جاری کازلسٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عام مقدمات کی سماعت کرنا تھی اور جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل چیف جسٹس کے بینچ میں شامل تھے
جسٹس مظاہر نقوی اورجسٹس جمال مندوخیل پرمشتمل2 رکنی بینچ عام مقدمات کی سماعت کرے گا۔