خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف دوسرے جبکہ جمعیت علماء اسلام تیسرے نمبر رہی۔ خیبر پختونخواہ کے 21 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 72 میں سے 71 نشستوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق 40 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف 14 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جے یو آئی (6)نشستیں حاصل کر سکی ہے ، جماعت اسلامی 5 جبکہ اے این پی 4 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔
جبکہ پیپلز پارٹی نے 2 اور ٹی ایل پی صرف ایک نشست جیتی ہے۔