محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار،جنوب مشرقی سندھ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، موسیٰ خیل،بارکھان، لسبیلہ، ژوب، قلات اور خضدار میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، ملتان، خانیوال، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک،چکوال،جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات اور میانوالی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا،خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،بھکر،ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور راجن پورمیں بھی بارش کا امکان ہے