اسلام آباد فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں انٹیلی جنس بیورو نے سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے متفرق درخواست دائر کردی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کی متفرق درخواست میں کہا گیا ہےکہ انٹیلی جنس بیورو فیصلے کے خلاف نظرثانی واپس لینا چاہتا ہے اس لیے متفرق درخواست منظور کرکے نظر ثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
دوسری جانب شیخ رشید کے وکیل نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کے التوا کی درخواست دائرکردی۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ شیخ رشید زیرحراست ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا، ان کے وکیل امان اللہ کنرانی اب صوبائی وزیر قانون بن چکے ہیں اس لیے وہ بطورصوبائی وزیر قانون فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں پیش نہیں ہوسکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت کیس کی سماعت ملتوی کردے۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت 28 ستمبر کو ہوگی۔