مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی مہنگی کردی۔
کراچی کے بجلی صارفین پر بجلی بم گرادیا گیا کے الیکٹرک کے لیے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔
کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔