سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
مقدمہ کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دے دیاگیا، 5 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت 23 اکتوبر کو کرے گا۔
سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کرے گا جس کے دیگر ارکان میںجسٹس منیب اختر،جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہرنقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
اس کیس کی گزشتہ سماعت 3 اگست کو ہوئی تھی۔
درخواست گزاروں نے سویلنزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کوچیلنج کررکھا ہے ۔
سپریم کورٹ نے 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس بھی سماعت کےلیے مقرر کردیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نےدرخواستیں دائر کررکھی ہیں۔