کراچی شہرقائد میں انفلوئنزا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش ایڈوائزری جاری کردی ہے ، وائرس سے شہری نزلےزکام،، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بڑھتے فلو وائرس پر ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں کہا ہے کلہ شہر میں بڑھتے انفلوئینزا وائرس سے لوگ نزلہ کھانسی، بخار میں مبتلا ہورہے ہیں۔
طبی ماہرین نے بتایا کہ وائرس سے حاملہ خواتین، چھوٹے بچے اور دائمی امراض میں مبتلا 65 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔
ایڈوائزری میں اسپتالوں کو داخل متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کو ٹشو سے ڈھانپ لیں
اور استعمال شدہ ٹشو کو ڈھکے کوڑادان میں پھینکیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو اینٹی بیکٹیریل صابن یا ہینڈواش سے اچھی طرح دھوئیں ، آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں اور غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کریں۔
جاری ایڈوائزری میں کہا ہے کہ مناسب نیند لیں اور جسمانی طور پر چاک و چوبند رہیں ، جو لوگ فلو جیسی بیماری کا شکار ہیں وہ بخار اترنے تک کم سے کم چوبیس گھنٹے گھر میں رہیں اور زیادہ لوگوں سے ملنے میں اجتناب برتیں۔
کھانستے اور چھینکتے وقت فیس ماسک کا استعمال کریں ، متاثرہ افراد سفر سے اجتناب برتیں اور بند جگہوں پر وینٹیلیشن کے نظام کو بہتر رکھیں۔