اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ لندن معاہدے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کوباہرنہیں آنےدیاجارہا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردینا چاہیے تھا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حفیظ اللہ نیازی سے ہماری فیملی کا دس سال سے کوئی تعلق نہیں، وہ ن لیگ کی نمائندگی کرتے ہیں اسی حیثیت سے صدر سے ملاقات کی ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے سب لندن معاہدے کے تحت ہورہاہے اور اسی معاہدے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر نہیں آنے دیا جا رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے، وکلا اپنی کوششیں جاری رکھیں گے لیکن عوام کو عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔
خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس مین چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔