اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت دائر کر دی، جس میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا16اکتوبر کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نےسپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکر دی درخواست میں مدعی مقدمہ نسیم کھوکھر اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ کہ سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سیاسی مقدمات کی ایک کڑی ہے ٹرائل کورٹ یہ سمجھنے میں ناکام رہی ہے چیئرمین تحریک انصاف کو ضمانت نہ ملی تو نا قابل تلافی نقصان ہوگا۔
دائر درخواست میں کہنا تھا کہ غیر معینہ مدت تک کسی کو آزادی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، چیئرمین پی ٹی آئی عدالتی اطمینان کی حدتک ضمانتی شورٹی دینےکو تیار ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئر مین تحریک انصاف کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا16اکتوبر کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔