پاکستان ائرفورس ٹریننگ بیس میانوالی پردہشت گردوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنادیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی اے ایف ٹریننگ بیس میانوالی پر کیے گئے حملے میں تین دہشت گردہلاک جب کہ تین کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں کے بروقت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق دہشت گرد حملہ پر سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت اور موثر جوابی کارروائی کرکے اہم دفاعی اثاثوں کی حفاظت کوبھی یقینی بنایا.
پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حملے کے وقت سکیورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو بیس میں داخل ہونے سے پہلے روکا اور ہلاک کردیا۔
گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشتگردوں کا حملہ، 14 فوجی جوان شہید
خیبرپختونخوا 3 مختلف واقعات میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہادرجوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، البتہ علاقے کو کلیئر کرنے کے لئے کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ حملے کی رپورٹنگ کرتے ہوئے پڑوسی ملک کے بعض نیوز چینلز جان بوجھ کر حقائق کو نظر انداز کرکے اس واقعے کو غلط تاثر دیکر پیش کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوئے سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں پسنی سے اورماڑا جارہی تھیں۔