سابق وفاقی وزیر خزانہ اورمسلم لیگ ن کے سینیئررہنما اسحاق ڈار کو مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
اسحاق ڈار کی بطور چیئرمین الیکشن سیل تقرری کا نوٹیفکشن شہباز شریف کی منظوری کے بعد جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےجاری کیا۔
اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارکوالیکشن سیل کا سربراہ مقررکرنے سے کارکردگی میں مزید تیزی آئے گی اورتمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائےگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسحاق ڈار الیکشن ایکٹ2017 کو تیارکرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر جمعرات 2 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ دے دی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 11 فروری کو ہوں گے۔