واشنگٹن امریکہ نے پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات کو عوام کے فائدے کے لیے یقینی بنایا جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ پاکستان میں آزاد اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے جبکہ کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں دے سکتے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حامی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں انتخابات عوام کے فائدے کے لیے ہوں۔