عام انتخابات 2024 کے باعث پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے چند میچز دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائیع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ایس ایل کے ابتدائی میچز دبئی میں کرانے پر مشاورت ہوگی، ملک میں الیکشن کی وجہ سے چند میچز دبئی کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل ٹیموں کے زیادہ تر فرنچائزز پاکستان میں ہی پوری لیگ کرانے کے حق میں ہیں۔