کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسےمہنگا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 50 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 269 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد انڈیکس 59 ہزار 355 کی سطح پر پہنچ گیا۔