سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے ن لیگ خود نہیں چھوڑی تھی ، مجھے نکالا گیا تھا، نواز شریف مجھے ٹکٹ دینا چاہتے ہیں لیکن انہیں کوئی روک رہا ہے ، پاپولر ووٹ کے باوجود پی ٹی آئی کو اقتدار نہیں ملے گا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں مسلم لیگ میں ہوں، مسلم لیگ میرے باپ دادا کی تھی، مختلف مراحل میں مسلم لیگ بدلتی رہی، کچھ مراحل پر مسلم لیگ ڈکٹیٹرز کا بھی ساتھ دیتی رہی، بدقسمتی سے مسلم لیگ کو درست راستے پر چلنے نہیں دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ درست راستے پر نہ چلنے کی وجہ سے مارشل لاء طویل ہوتے رہے، جب تک آپ کے پاس پاپولر ووٹ نہ ہو تو اقتدار پر بٹھانے کے بعد 4 روز میں کھیل ختم ہوتا ہے۔