سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت نہیں جس کا انتخابی نشان واپس لیاگیا ہو۔
الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔
اس حوالے سے ن لیگ کے رہنما اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کو فیصلے کا کلی اختیارہے۔
انہوں نے کہا کہ رولزبناتےہیں تو ان پر عمل کرنا چاہیے
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی واحد جماعت نہیں جس کا انتخابی نشان واپس لیا گیا ہو، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کےانتخابات نشان بھی واپس لےلیےگئےتھے۔