سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت بسرا اور صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
سپریم کورٹ میں آج صنم جاوید اور شوکت بسرا کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شوکت بسرا اور صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ہائیکورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دونوں امیدواروں کے نام بیلٹ پیپر میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔
صنم جاوید این اے 119،120 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 150 سے عام انتخابات 2024 میں حصہ لیں گی۔