سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے ن لیگی رہنما احسن اقبال پر سنگین الزامات لگا دیے۔
سابق ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ لوگوں کو اٹھا کر دھمکایا جارہا ہے کہ احسن اقبال کو ووٹ دو۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے قبول نہیں تو الیکشن کیوں کروائے جارہے ہیں۔
دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال کی بطور وزیر کارکردگی انتہائی ناقص تھی، 2022 -23 میں کہا کہ مہنگائی کم رہے گی لیکن وہ تجاوز کرگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تین تار ایم پی اے الیکشن سے دستبردار ہوگئے تاکہ یہ لاڈلے دوبارہ قابض ہوجائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والوں کا پاکستان سے پیار چیک کرانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے بعد بھی اگر کوئی پی ٹی آئی کو ووٹ دے تو دیکھنا پڑےگا وہ ملک کے ساتھ ہے یا دشمنوں کے ساتھ ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا بانی پی ٹی آئی کے پاس دھرنے، گالم گلوچ اور مخالفین کو چور ڈاکو کہنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔