فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ہے جسٹس سردار طارق کھوسہ نے خود کو بینچ سے علیحدہ کر لیا۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس سردار طارق کھوسہ نے خود کو علیحدہ کر لیا جس کے باعث یہ بینچ ٹوٹ گیا ہے۔
اس سے قبل درخواست گزار کی جانب سے بھی ان پر اعتراض عائد کیا گیا تھا جس کے بعد آج سماعت کے آغاز پر ہی بینچ کے سربراہ جسٹس سردار طارق کھوسہ نے خود کو اس بینچ سے علیحدہ کر لیا جس کے باعث بینچ ٹوٹ گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے نئے بینچ کی تشکیل کیلیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
دوسری جانب بینچ ٹوٹنے کے بعد اس حوالے سے سپریم کورٹ کا جو حکم تھا وہ معطل رہے گا اور سویلینز کا ٹرائلز ملٹری کورٹ میں جاری رہے گا۔