الیکشن دو ہزار چوبیس میں پولنگ ختم ہوئے 15 گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن مکمل سرکاری نتائج کا اعلان نہ ہو سکا۔
قومی اسمبلی کی اب تک اکیس نشستوں کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج پاک الرٹز کو موصول ہوئے ہیں۔
ان نتائج کے مطابق نو نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
سوات، چارسدہ، پشاور، حاصل پور، این اے ایک سو اکیس لاہور اور این اے دو سو اکتالیس کراچی سے بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔
اس کے علاوہ سات نشستوں پر پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا ہے۔ گھوٹکی، خیرپور، مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ، این اے دو سو انتیس کراچی اور این اے دو سو تیس کراچی سے پیپلزپارٹی فتح یاب ہوئی۔
چار نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی، راولپنڈی، چکوال، تلہ کنگ اور این اے ایک سو تئیس لاہور سے ن لیگ کامیاب قرار پائی۔ اور ایک نشست پر بی این پی کامیاب ہوئی۔