کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں گرومندر، نمائش، سولجر بازار، لسبیلہ اور ایم اے جناح روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔
کراچی میں آج صبح سے ہی بادلوں کا راج ہے اور موسم ابر آلود ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں آج سے 14 فروری تک بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ آج رات سے 14 فروری تک، جیوانی، گوادر، اورماڑہ، تربت، پنجگور، بیلہ، اُتھل اور اطراف میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔