پیرپگارا نے الیکشن نتائج کیخلاف پرامن احتجاج کی کال دیتے ہوئے 16 فروری کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنےکا اعلان کر دیا۔
جی ڈی اےاجلاس کے بعد پیرصاحب پگارا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو الیکشن ہوا بدترین حکومت کے بعد بھی یہ نتائج آئے ایسے الیکشن مسترد کرتے ہیں یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھے۔
پیرپگارا نے کہا کہ مجھے ایک دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اےختم کردو مجھےکہا گیا زرداری کے ساتھ الائنس کر لو فنکشنل لیگ کوسیٹیں مل جائیں گی، میں نےکہا کہ جی ڈی اے ختم نہیں کر سکتا، کہا گیا کہ جی ڈی اے کے سامنے صفر اور ایم کیوایم کے سامنے 15 لکھا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی میرا رشتہ دار نہیں لیکن نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پوراسندھ زرداری کو دینا تھا تو ہمیں کیوں2 سیٹیں دیں یہ بھی واپس لےلیں ہم اینٹی اسٹیٹ لوگ نہیں ہیں عزت اور انصاف نہ ملے تو ہم پرُامن احتجاج کریں گے۔