سپریم کورٹ میں آٹھ فروری کے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سماعت کے دوران سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کا بھی جائزہ لئے جانے کا امکان ہے۔
بریگیڈیئر (ر) علی خان کی جانب سے دائر درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ پری پول دھاندلی، نتائج میں تاخیر کے بعد جمہوری اصولوں کو خطرہ لاحق ہے، سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں 30 دن کے اندر نئے انتخابات کا حکم دے۔