پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹیلیجنس بیورو کو مکمل ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری کے بعد خفیہ ایجنسی انٹیلیجنس بیورو کو مکمل ڈویژن کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس بیورو ڈویژن کیبنٹ سیکریٹریٹ کے تحت کام کرے گی۔
واضح رہے کہ پہلے انٹیلیجنس بیورو ڈپارٹمنٹ کے طور پر تھا جسے اب باقاعدہ طور پر ڈویژن بنایا گیا ہے، ڈی جی انٹیلیجنس بیورو سیکریٹری بھی ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ فیصلہ انٹیلیئجنس بیورو کے مالی معاملات مزید بہتر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔