کراچی پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پررد عمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پررد عمل میں کہا کہ پیپلز پارٹی اتحادیوں کو درست راستہ بتاتی ہے بلیک میل نہیں کرتی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا اپنے انداز سیاست کا پیمانہ دوسری سیاسی جماعتوں سے نہ کریں، بلاول بھٹو زرداری کو آئین اور جمہوریت سب سے زیادہ عزیز ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ کے پی کے عوام مولاناسے پوچھتے ہیں ہمارا سودا کتنی قیمت کے عیوض کیا، کے پی میں گورنر اور وزیر اعلیٰ مولانا کے منظور نظر تھے، دھاندلی کیسے ہوئی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت خود فیصلے کرتی ہے اور عوام کو ساتھ لیکر چلتی ہے، مولانا کسی اور کے اشارے پر دھرنا دیتے اور حکم پر ختم کرتے ہیں۔