لاہور پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کےبغیر ہی ووٹنگ کا عمل شروع کرادیا گیا ووٹنگ کیلئےایوان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر ملک احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ن لیگ کی جانب سے مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب مدمقابل ہیں۔
سنی اتحاد کونسل نے راناآفتاب کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر واک آؤٹ کردیا ، جس کے بعد اسپیکر نے سنی اتحاد کونسل ارکان کے بغیر ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل شروع کرادیا۔
پہلے مرحلے میں نومنتخب خواتین ارکان ووٹ ڈالیں گی ، وزیراعلیٰ کاانتخاب ایوان کی تقسیم کے ذریعے کیا جارہا ہے ، ووٹنگ کیلئےایوان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
مریم نواز کو ووٹ دینےوالے اسپیکر کی دائیں جانب حاضری لگوانےکےبعدلابی میں جارہے ہیں جبکہ راناآفتاب کوووٹ دینےوالوں کیلئےاسپیکرکےبائیں جانب کی لابی مختص کی گئی ہے۔
کمیٹی ارکان سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو مناکر ایوان میں لائے تاہم کچھ دیر بعد سنی اتحاد کونسل پھر واک آؤٹ کردیا۔