چیف الیکشن کمشنر نے کہا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں چاہئیں
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت جاری ہے اور فل بینچ اس کی سماعت کر رہا ہے۔
سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کو سنی اتحاد کونسل کا خط دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق سربراہ سنی اتحاد کونسل نے 26 فروری کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نہ انہوں نے عام انتخابات میں حصہ لیا اور نہ ہی انہیں مخصوص نشستیں چاہئیں۔