این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی نئی لہر شروع ہو گئی جبکہ شدید بارش اور برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے کئی اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔
پاک پتن اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے آج سے سات مارچ تک ملک میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی ہے۔