وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے 22.5 بلین روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کی 60 فیصد آبادی کو رمضان میں 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دے دی۔
مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ ہر خاندان کو رمضان کے مہینے میں 5000 روپے بینک کے ذریعے دیئے جائیں گے۔ اس طرح 3.5 ملین خاندانوں کو 5000 روپے دینے سے کل 22.5 بلین روپے ادا کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔ رمضان میں کےالیکٹرک، حیسکو اور سیپکو بجلی کا نظام بہتر رکھے۔