پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کو حکومت پنجاب اور مریم نواز کا منصوبہ قرار دے دیا ہے۔
عاطف خان نے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی حکومت پنجاب اور مریم نواز کا کوئی پلان لگتا ہے، سیاسی حل چاہیے تو زیادہ سے زیادہ سیاسی لوگوں کو بانی سے ملنے دیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا کہ پہلے صرف ہم پر واضح تھا لیکن اب دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ محسن نقوی ان ہی کے آدمی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے مفاہمت کی بات کی توبیان آجائےگاکہ پی ٹی آئی این آر او مانگ رہی ہے،اس لیےابتدائی قدم حکومت کو اٹھانا ہوگا۔