وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر مرحلہ وار لیبر کالونیاں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے مزدوروں اور کارکنوں کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر مرحلہ وار لیبر کالونیاں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے مزدوروں اور کارکنوں کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے اور مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رسک سیکٹر کی نشاندہی کے لیے عالمی معیار کی لیب قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ موبائل لیب پراجیکٹ شروع کرنے اور رائیڈر سروس فراہم کرنے والے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کے تحفظ کیلیے موثر قانون سازی کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے کی تجاویز کا جائزہ اور ان کے لیے لیبر کالونیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جب کہ وزیراعلیٰ نے سندر اور ٹیکسلا میں لیبر کالونیوں کے پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔