پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔
آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس وصولی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی، رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی پر مزید فوری اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک کے حکام جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیں گے۔
اس طرح کے کرنسی نوٹ مشرق بعید کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں استعمال ہو رہے ہیں۔