پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی۔۔ ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔
مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو40 کےذریعے چلایا گیا۔مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کرکے کوٹری لے کر گئی۔
ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی، اوسط رفتار 38 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔یہ ٹرین 94 بائیس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق اس مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔