سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے پی بی 50 قلعہ عبداللہ کے 6 حلقوں میں دوبارہ ووٹنگ کے حکم کے خلاف دائر اے این پی کے امیدوار پٹیشن کی سماعت کی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے فریقین کی رضامندی سے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آئین اور قانون کے مطابق شفاف پولنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔