پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے درمیان اقتصادی مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہو گا۔
آئی ایم ایف کے سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات، رئیل اسٹیٹ اور منی لانڈرنگ پر بھی مذاکرات شیڈول ہیں، وفد کے ساتھ پینشنز اور ویجز، کلائمیٹ فنانسنگ، مانیٹری پالیسی اور آئندہ بجٹ پر بھی مذاکرات ہوں گے۔
آئی ایم ایف وفد صوبوں کے ساتھ فسکل آپریشن، ڈیٹ، کموڈیٹی اسکیم پر مذاکرات کرے گا، وفد معاشی ٹیم سے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اسپینڈنگ، ریوینیو اقدامات پر مذاکرات کرے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان فاریکس مارکیٹ، بجٹ پراسس میں تبدیلیاں، ادارہ جاتی ریفارمز پر بھی مذاکرات شیڈول ہیں۔
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آج مذاکرات مکمل نہ ہوئے تو منگل کو مختصر مذاکرات کا امکان ہے، وفد نے ابھی تک ایکسٹرنل فنانسنگ کے روڈ میپ پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات کا پراسس سست ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔