اسلام آباد : پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کی پیش گوئی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اس سال پورے 30 روزے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق میں پاکستان میں رواں سال پورے 30 روزے ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت شوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ نظر آنے کی توقع ہے۔
شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میں یکم شوال المکرم یعنی عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔
خیال رہے متحدہ عرب امارات میں اس سال 30 روزے مکمل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل 2024 بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔
اتفاق سے شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل 2024 کو مکمل سورج گرہن کے واقع ہونے کے ساتھ موافق ہوگی، آدھی رات سے پہلے چاند کے ظاہر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہ اسلامی دنیا کے بیشتر حصوں میں اگلے دن غروب آفتاب کے بعد نظر آئے گا۔