لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نو از نے پنجاب بھر کے قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی معافی کااعلان کردیا اور کہا 155 قیدیوں کو آج رہا کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل کے دوران قیدی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ آج رہا ہو رہے ہیں،کچھ آنےوالےدنوں میں رہا ہوں گے، والد کے ہمراہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں گزاریں، جیل کےقیدیوں کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔
مریم نواز نے جیل میں گزارے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کہ کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل میں بھی 4سے5ماہ رہی ہوں، مجھے ایک خط ملاکہ میرے والد کو گرفتار کرکے نیب لیکر جارہے ہیں ، آپ لوگوں میں سے ہی ایک اسٹاف نے بتایا میرے والد کی طبیعت خراب ہوگئی، کوٹ لکھپت میں گزرنے والا وقت آزمائشی تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ قید کےدوران جب ضمانت کی تاریخ آتی تھی تو انتظارہوتاتھاشایدکوئی خبرآئے، میری تاریخ کےوقت جج3ماہ کی چھٹی پرچلاجاتا تھا، آپ میں سےبہت سارےلوگ بےگناہ ہوں گے، ہمارے نظام انصاف میں کمزوری ہوسکتی ہے مگراللہ کےنہیں، مشکل وقت میں بھی آپ کیلئے جوآسانی کر سکی کروں گی۔