وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پتنگ بازی میں دھاتی ڈور بنانے ، بیچنے اور خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دےد یا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا ، جس میں آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے جرائم کی صورتحال پر ڈیلی اپ ڈیٹ رپورٹ طلب کر تے ہوئے دھاتی ڈور بیچنے اور خریدنے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ۔
ان کا کہنا تھا پتنگ کے تار سے جاں بحق ہونے والے بچے کی ویڈیو دیکھ کر دل کانپ گیا، پتنگ بازی کے سدباب کے لیے قانون پر عمل درآمد کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔
اجلاس میں منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے فول پروف میکنزم تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔