تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی پمز اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کا دوبارہ طبعی معائنہ کرے گی۔
پمز اسپتال ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کو گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد کی شکایت رہی اور ڈاکٹرز ان کو درد کم کرنے کیلئے پین کلر دیتے رہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویزالٰہی کو بیٹھنے میں مشکل ہورہی ہے، پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ پرویزالٰہی کا معائنہ کرے گی۔
یاد رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اڈیالہ جیل میں گر کر زخمی ہوئے تھے جب کہ چند روز سے ان کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں گزشتہ روز پمز میں داخل کیا گیا تھا۔