وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کئی زرعی پروجیکٹس کی منظوری دے دی۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں متعدد زرعی پروجیکٹس کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا ہائی ٹیک زرعی مشینری پر 30 سے 37 فیصد ٹیکس اور ڈیوٹی ہے، رائس سٹرا شیڈر مشین پر ٹیکس ختم کرانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائےگا، 3 ماہ میں 2 ارب کی لاگت سے زرعی مشینری خریدی جائے گی، مشینری کاشت کاروں کو سبسڈی پر دی جائے گی، 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو 2 سال میں سولر سسٹم مہیا کیے جائیں گے ۔