پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تاریخی تیزی دیکھی جارہی ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 943
پوائنٹس اضافے سے 100انڈیکس74 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای-100 انڈیکس 427 پوائنٹس یا 0.59 فیصد اضافے کے بعد 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ 29 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100-انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد اگلے چند روز بتدریج کمی کے بعد 2 مئی کو انڈیکس 70 ہزار 657 پر آ گیا تھا۔
اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔