محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے،ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹے شہر میں گرمی میں اضافہ کی پیشگوئی کی گئی جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے آج بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گےجبکہ آئندہ 24 گھنٹوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے.
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درہ حرارت موہنجو داڑو، جیکب آباد اور دادو میں 49 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا،سبی، لاڑکانہ، نواب شاہ، خیرپور، سکھر، پڈعیدن اور نور پور تھل میں 48 جبکہ مٹھی، چھور، بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملتان، ساہیوال 45، لاہور، فیصل آباد 44، پشاور 42، اسلام آباد، مظفر آباد 41، گلگت 38، کراچی 37 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی رہا۔
کراچی میں سورج آگ برسانے لگا،آج پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی،ہوا میں نمی کا تناسب70 فیصد ہے،مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں.
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں،گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سرکو ڈھانپ کررکھیں۔