وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہو گئے، وہ وفاقی وزراء کے ساتھ لاہور سے روانہ ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کا آج 4 جون سے شروع ہونے والا دورۂ چین 8 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی شہر شینزین کا دورہ 4 اور 5 جون کو جبکہ 6 سے 7 جون تک چین کے شہر بیجنگ کا دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف 8 جون کو چین کے شہر ژیان کا دورہ کریں گے اور 8 جون کو چین کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے۔
وزیرِ اعظم دورۂ چین میں حکومتی عہدیداروں بالخصو ص چینی صدر ملیں گے، یہ دورہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پُرامن اور قابلِ عمل ماحول دینے میں کردار ادا کرے گا۔
دورے سے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کا موقع ملے گا، وزیرِ اعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا۔

وزیرِ اعظم کا دورہ پاک چین اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے، مضبوط کاروباری شراکت داریاں قائم کرنے سے دونوں ممالک کو طویل مدتی فوائد ملیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے چین کے دورے میں معروف ٹیک کمپنیوں تک رسائی ملے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔